تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کیس سے صدر زرداری کی پریشانی میں اضافہ،برطانوی اخبار

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… لاہور کے قتل کے واقعات میں سی آئی اے کے ہاتھ کے انکشاف سے زرداری کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ایک طرف امریکا کو خوش اور دوسری طرف عوام کا غصہ،پاکستانی حکومت کو واشنگٹن کی خوشی کی ضرورت ہے لیکن ڈیوس کی رہائی میں حکومت کو عوامی غضب کا سامنا کرنا پڑے گا،برطانوی اخبار’فنانشل ٹائمز‘ کے مطابق لاہور کے قتل میں ملوث امریکی کے بارے کہ وہ سی آئی اے کے لیے کام کررہا تھا، اس انکشاف نے اوباما انتظامیہ کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کو ایک نئے تناوٴ اور دباوٴ کا شکار کردیا ہے۔امریکا افغان جنگ میں کامیابی اور مغربی ممالک پر عسکریت پسندوں کے حملوں کے خلاف لڑائی میں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے وہ پاکستان کی امداد مین اضافہ کرنے جا رہا تھا۔لیکن ڈیوس کے معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات پر ایک ٹھنڈ پڑ گئی ہے۔آصف علی زرادری کی حکومت ڈیوس کے متعلق نئے انکشاف پر مصیبت میں پھنس گئی ہے۔جسے واشنگٹن کو خوش کرنے کی ضرورت ہے اگر حکومت ڈیوس کو رہا کردیتی ہے تو عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.