5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین کے چڑیا گھر میں نایاب جڑواں زرافے توجہ کا مرکز بن گئے
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین کے چڑیا گھرمیں نایاب جڑواں زرافے سب کی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں۔صوبہHebei کے چڑیا گھر میں موجود یہ جڑواں زرافے سیاحوں اور ان کے کیمروں سے نکلتی روشنیوں سے ہرگز پریشان نہیں، سوا دو میٹر لمبے یہ زرافے بڑے اعتماد کے ساتھ اپنی ماں کے ارد گرد گھومتے اور چہل قدمی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی ماں بی بی نے انہیں دو ماہ پہلے جنم دیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ ان کے نام رکھنے کے لیے سیاحوں سے تجازویز وصول کررہی ہے۔ چڑیا گھر کا دورہ کرنیوالے بچے اور بڑے سب ہی بڑے جوش و خروش کے ساتھ تجاویز جمع کرارہے ہیں۔