5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کترینہ، سلمان کی بجائے شاہ رخ یا ریتک کے ساتھ کام کرنے کیلئے بے تاب
جنگ نیوز -
ممبئی…فارن ڈیسک…بالی ووڈاداکارہ کترینہ کیف اپنے سابق محبوب سلمان خان کی بجائے شاہ رخ کے ساتھ کام اور ریتک روشن کے ساتھ رقص کے لیے بے تاب ہے۔بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ہدایت کار کبیر خان کی اگلی فلم کے لیے کترینہ کیف کو ہیروئن لیا گیا،ہیرو کے لیے سب سے پہلے شاہ رخ خان اور اس کے بعد ریتک روشن کو پیش کش کی گئی لیکن ان کے مصروف شیڈول کی وجہ سے سلمان خان کو پیشکش کی گئی۔ اس فلم کے لیے سلمان کے ساتھ معاملات طے کیے جارہے ہیں جب کہ کترینہ اس تبدیلی پر بہت پریشان ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کترینہ اس پر بہت خوش تھی کہ اس کے مدمقابل ہیرو شاہ رخ خان یا ریتک روشن ہوں گے اور وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین تھی لیکن سلمان خان کے آنے سے وہ پریشان ہو گئی ہے۔