تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مسلم لیگ ن کے10 نکات پارلیمنٹ میں آنے چاہیے تھے،وزیرداخلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر وزیراعظم نے پالیسی بیان دیدیا ہے، اس پر مزید بیان نہیں دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ دس دس سال تک باہر رہنے والوں کو جمہوریت کی قدر کرنی چاہئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پرعدالتی فیصلے کا انتظار کیا جائے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ہے، انہیں منانے کی کیا ضرورت ہے ، سیاست میں کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوتی ، مسلم لیگ ن کے10 نکات پارلیمنٹ میں آنے چاہیے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.