5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیوزی لینڈزلزلہ: بین الاقوامی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں
جنگ نیوز -
کرائسٹ چرچ…زلزلے کا شکار ہونے والے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں بین الاقوامی امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ جاپان نے70 کارکنوں پر مشتمل خصوصی ریسکیو ٹیم زلزلہ زدہ شہر روانہ کردی ہے۔ کرائسٹ چرچ میں6.3 شدت کے زلزلے نے شہر کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، بڑی تعداد میں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے چوبیس گھنٹے کے بعد ایک خاتون کو زندہ سلامت باہر نکال لیا گیا تاہم حکام کے مطابق مزید کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔ غیرملکیوں سمیت75 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ آسٹریلیا، جاپان، امریکا، برطانیہ، سنگاپور اور تائیوان کی ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ جاپان نے70 کارکنوں پر مشتمل خصوصی ریسکیو ٹیم کرائسٹ چرچ روانہ کردی ہے۔ ریسکیو ٹیم میں کوسٹ گارڈ اور پولیس اہلکار، آگ بجھانے والا عملہ، ڈاکٹرز اور نرسز کے علاوہ سونگھنے والے کتے بھی شامل ہیں۔