5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حج اخراجات 1لاکھ 90ہزارکرنے کی کوشش کررہے ہیں، خورشید شاہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ حج کے اخراجات دو لاکھ36 ہزار سے کم کر کے ایک لاکھ90 ہزار کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امورسیدخورشیدشاہ نے کہاکہ نئی حج پالیسی کا اعلان مارچ کے آخر یا اپریل کے شروع میں کیا جائیگا۔ حج میڈیکل مشنز کو بہتر بنانے کے علاوہ سعودی عرب میں حجاج کیلئے کرایہ پر لی جانیوالی عمارتوں کے نظام میں بھی بہتری لائی جائیگی۔ تمام متاثرین کوچارسوچالیس ملین روپئے کی ادئیگی کردی گئی ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے رضا ربانی نے بتایاکہ اعلیٰ تعلیم کیلئے2011 سے2015 کے ترقیاتی پروگرام کیلئے300 ملین ڈالرز قرض کیلئے عالمی بینک سے بات چیت جاری ہے۔وزیرریلوے غلام احمدبلورنے بتایاکہ پانچ سوبیس ریلوے انجنوں میں سے صرف146ورکنگ حالت میں ہیں۔