5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خواجہ سراوں کو نادرا میں ملازمتیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں خواجہ سراوں کو نادرا میں ملازمتیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ نادرا حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں تین خواجہ سراوں کو نادرا میں بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر بھرتی کیا گیا ہے،ان میں سے ایک خواجہ سرا کو کراچی اور دو کو خیبر پختوانخوا کے دفاتر میں رکھا گیا ہے۔ڈپٹی چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق پڑھے لکھے اور کوالیفائڈ خواجہ سرائوں کی تلاش جاری ہے۔