5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برطانوی حکمران جماعت کی چیئر پرسن سعیدہ وارثی کی نوازشریف سے ملاقات
جنگ نیوز -
لاہور… برطانوی حکمران جماعت کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی نے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔نوازشریف اورشہبازشریف برطانوی وفد کااستقبال کیا۔برطانوی وفد نے مسلم لیگ ن کے قائد اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ناشتہ بھی کیا جس کے بعد نوازشریف اوربرطانوی وفدکے درمیان ملاقات ہوئی،جس میں پاکستان اوربرطانیہ کے دوطرفہ معاملات ،خطے میں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اورمعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سمیت اسحاق ڈار اورچوہدری نثار بھی شریک ہوئے۔مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بھی بات کی گئی ۔