تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان کو صاف اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے،شاہ محمودقریشی

جنگ نیوز -
\راولپنڈی …سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر عدالت نے انہیں بلایاتووہ پیش ہوکرسچ بولیں گے اورعدالت میں بناوٹی موادپیش کرنے کی کوشش کی گئی توڈھال بن جائیں گے۔ ان کاکہناہے کہ آج ملک میں جمہوریت ہے اور رہے گی ، امریکا اس رویئے کی توقع نہ کرے جو پرویز مشرف سے کیا کرتا تھا، پاکستان کو صاف اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ راول پنڈی بار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے امریکا نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا،ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ مس ہینڈل ہوا اور ان کا موقف پوری قوم کا موقف بن کر ابھرا۔ سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ ماضی میں احتساب کو سیاسی ضرورت کی نذر کیا گیا اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ جمہوریت اور عدلیہ کی بحالی میں وکلا برادری نے اہم کردار اداکیا، آزاد عدلیہ کے قیام پر پوری قوم متفق ہے،اس کے بغیر قانون کی حکمرانی ممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.