5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ضروری ہے،چین
جنگ نیوز -
لاہور…چین کے نائب وزیر خارجہ لی پنگ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ضروری ہے۔منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ لی پنگ نے کہا کہ2011پاک چین دوستی مزید مستحکم کرنے کا سال ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں دونوں ممالک کے دوست اور دشمن مشترکہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، ثقافت اور سماجی سطح پر بہتری کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ خطے کا سب سے بڑا دشمن غربت ہے جس پر قابو پانے کے لیے مل کر حکمت عملی بنانا ہوگی۔