5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اجمل عامر قصاب کا بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
ممبئی…ممبئی حملوں کے الزام میں سزائے موت پانیوالے اجمل عامر قصاب نے بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دو روز پہلے ممبئی ہائی کورٹ نے کے دو ججوں نے اجمل قصاب کوماتحت عدالت کی طرف سے دی گئی سزائے موت کی توثیق کی ہے ۔ اجمل قصاب کی وکیل فرحانہ شاہ نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے آج اپنے موکل سے ملاقات کی اور بتایا کہ ابھیاس کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے ۔ ۔انہوں نے بتایا کہ اجمل قصاب ہائی کورٹ کے فیصلے کی نقل ملنے کا انتظار کررہا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی ۔ اگر سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت برقرار رکھی تو اجمل قصاب کے پاس آخری راستہ بھارتی صدر سے رحم کی درخواست رہ جائے گا ۔