تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چودھری ظہیر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے مجاز نہیں،یونی فکیشنگروپ

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں یونی فکیشن گروپ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر طاہر علی جاوید کا کہنا ہے کہ چودھری ظہیرالدین انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کے مجاز نہیں،پیپلز پارٹی کے وزیر خود ہی استعفے دے دیں اس سے پہلے کہ انہیں فارغ کر دیا جائے۔ یونی فکیشن گروپ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایک طرف توپیپلزپارٹی والے مسلم لیگ ن کے ساتھ پنجاب میں حکومت کا حصہ ہیں اور تمام مراعات لے رہے ہیں۔ دوسری طرف اسمبلی کے باہر حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کو بلیک میل کررہی ہے۔پیپلز پارٹی الگ ہو جائے تو وہ حکومت کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔ڈاکٹر طاہر علی جاویدنے کہا کہ چودھری ظہیر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے مجاز نہیں کیونکہ پارلیمنٹ میں اکثریت ان کے پاس ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.