تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آیندہ مالی سال ترقیاتی کاموں کیلئے 385 ارب روپے مختص کیے جائینگے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاق کے آیندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 385 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جائیگا جو رواں مالی سال کے بجٹ سے205 ارب روپے زیادہ ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ آیندہ مالی سال385 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے205 ارب روپے انفراسٹرکچر کے منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ میں280 ارب روپے کا اعلان کیا گیاتھا تاہم اس میں100 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ مالی سال2012-13 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم465 ارب ہوگا جس میں سے260 ارب روپے انفراسٹرکچر پر خرچ کیے جائیں گے۔ مالی سال2013-14 میں591 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ہوگا جس میں سے 339 ارب روپے انفراسٹرکچر پر خرچ کیے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.