5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے فلڈ ٹیکس اور اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی حمایت کردی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فلڈ ٹیکس اور اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی حمایت کی ہے جبکہ یکم مارچ سے46 ارب روپے اضافی ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت سینیٹر احمد علی نے کی جس میں ایف بی آر کے چیئرمین سلمان صدیق نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ایف بی آر نے7 لاکھ86 ہزار ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی جن کو ٹیکس کے جال میں لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ایسے افراد کی نشاندہی کی ہے جو گاڑی اور غیر ملکی کرنسی کا کھاتہ رکھنے کے باوجود ٹیکس نہیں ادا کررہے ہیں اورانفرادی ٹیکس کے گوشوارے صرف60 فیصد لوگ جمع کرارہے ہیں جبکہ70 فیصد کمپنیاں ٹیکس نہیں ادا کر رہیں۔