تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اکتوبر میں دورہ پاکستان کیلئے آئی سی سی سے مشورہ مانگا ہے، سری لنکن بورڈ

جنگ نیوز -
کولمبو…پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کا اشارے مل رہے ہیں،امکان ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اکتوبر2011 میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔کرکٹ سری لنکا کے چیئرمین سماچندرا ڈی سلوا نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان ٹاسک ٹیم سے اس بارے میں بات چیت جاری ہے، پاکستان میں اب بھی سکیورٹی خدشات ہیں لیکن حالات میں بہتری آئی تو دورہ ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے برادرانہ تعلقات ہیں، مشکل وقت میں ہر ممکن تعاون کریں گے، آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت سری لنکا کو اکتوبرمیں پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔دو سال قبل سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونیوالے حملے کے بعد پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے ناموزوں قرار دے دیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.