5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رحجان برقرار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رحجان برقرار رہا اور انڈیکس ڈھائی ماہ بعد11500کی سطح پر آگیا ۔مندی کا رجحان بدھ کو جاری رہا۔ سرمایہ کاروں نے انرجی اسٹاکس کی فروخت کو ترجیح دی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس126پوائنٹس کمی کے بعد11523 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ تجزیہ کار محمد فرقان کے مطابق6 دسمبر2010 کے بعد انڈیکس اس سطح پر بند ہوا ہے ، کاروباری حجم دس کروڑ شیئرز رہا ۔ سب سے زیادہ کام بینک آف پنجاب کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت45پیسے اضافے کے بعد7 روپے8پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس میں بھی143پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔