5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اے این پی نے معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز حکومت کو پیش کر دیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اے این پی نے معیشت کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز حکومت کو پیش کر دی ہیں ، وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی جماعت نے اپنی تجایز میں ٹیکس نظام بہتر بنانے اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے پر زوردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے ساتھ صوبوں میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے، حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو مسلم لیگ ن کے10 نکات سے اختلاف نہیں ، تاہم معیشت کی بہتری کے حوالے سے پارلیمنٹ کی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ وفاقی وزیر خزانہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اے این پی نے تجاویز دے دی ہیں ،حکومت سب کو ساتھ لے کر چلے گی اور مفاہمت کا عمل جاری رہے گا۔