5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہانگ کانگ:جانوروں کی طرح پنجروں میں رہنے والے انسان
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ …جہاں ایک طر ف ہانگ کانگ کی بلند وبا لا حسین عما رتوں میں لا کھوں افراد پر آسا ئش اور آرام دہ زندگی بسر کر رہے ہیں تو وہیں اسی ملک میں کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو اس شہر کی رو شنیوں سے بیگانہ جانوروں کی طرح پنجروں میں رہنے پر مجبو ر ہیں۔ 625اسکوئر فٹ رقبے کے حامل ان تین منزلہ فلیٹس کو لو ہے کی جالیوں سے پنجروں کی شکل میں بنایاگیا ہے جنھیں غریب افراد نے مجبوراً اپنی رہا ئش گاہ بنا لیا ہے۔ ایک مکمل گھر کے ماحو ل کی کمی کو پورا کر نے کے لئے ان میں سے زیادہ تر افراد نے ان پنجرہ نما گھروں میں زندگی گزارنے کی بنیادی سہولتوں کا بھی بندوبست کر رکھا ہے جہاں صرف ایک انسان کے لیٹنے کی جگہ میسر ہے ۔ ان افراد میں سے اکثر یت معمرافراد کی ہیں جو بے گھر اور بے روز گار ہو نے کے باعث نا صر ف ان پنجروں میں رہنے پر مجبو ر ہیں بلکہ ان کا کوئی پر سانِ حال بھی نہیں۔