5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ننھی سی مرچ کے بے شمار فائدے، صحت پائیں،کپڑوں کے داغ بھگائیں
جنگ نیوز -
مشی گن …مرچوں کانام سن کر کانوں سے دھواں نکل جاتا ہے لیکن کھانوں میں چٹخارے بھی تو اسی کے ذمے ہیں۔ یہ ننھی سی مرچ انسانی صحت کیلئے بھی بہت مفید ہے۔کئی بیماریوں کاعلاج ہے، نظر کے لیے اچھی ہے، حتیٰ کہ کینسر سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔یونیورسٹی آف مشی گن کینسرسینٹر کی تحقیق کے مطابق کالی مرچ نہ صرف ٹھنڈ لگ جانے اور جلد خراب ہونے کی صورت میں بطور دوا استعمال کی جاسکتی ہے، بلکہ یہ کینسر جیسے موذی مرض کے علاج میں بھی نہایت مفید ہے۔ اور اگر اسے ہلدی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مزہ تو دوبالا ہوتا ہی ہے، انسانی صحت کے لیے اس کی افادیت بھی بڑھ جاتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ تھوڑی سی مرچیں اگر سرف کے ساتھ ملا کر واشنگ مشین میں ڈال دی جائیں تو کپڑوں کا رنگ برقرار رہتا ہے اور داغ ہوجاتے ہیں بائے بائے۔ اب مرچ کالی ہو،ہری یا لال ، ہے تو ایک ہی پودے کی پیدوار۔ تو بس جو آپ کو سوٹ کرے وہ استعمال کریں اور ڈھیروں فائدے اٹھائیں۔