5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیل کی قیمتوں میں اضافہ ایئرلائنز کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے،ایاٹا
جنگ نیوز -
ٹوکیو…عالمی فضائی تنظیم ایاٹا کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ایئرلائنز کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ٹوکیو میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایاٹا کے چیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہونیوالا اضافہ ایک بڑا مسئلہ ہے جو کہ فضائی صنعت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ رواں سال فضائی صنعت کے لیے منافع بخش رہنے کی توقع تھی مگر قیمتوں میں ہونیوالے اضافے سے یہ یکسر تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔ایاٹا کے مطابق سال 2011 میں ایئرلائنز کا خالص منافع40 فیصد کمی کے بعد9 ارب10 کروڑ ڈالر رہنے کی توقع ہے۔