تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

83 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب کیلئے ہالی ووڈ میں تیاریاں جاری

جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کے لیے ہالی ووڈ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔83 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب کے انعقاد میں چند ہی دن رہ گئے ہیں اور اس تقریب کے شایان َ شان انعقاد کے لیے تیاریوں کو اب حتمی شکل دی جا رہی ہے۔فلمی دنیا کے ستاروں کے استقبال کے لیے سڑک پر 25 ہزار مربع فٹ سرخ قالین بچھا دیا گیا ہے۔ موسم کی کسی نامہربانی کے خدشے کے پیش نظر خیمے بھی نصب کیے گئے ہیں۔آسکر ایوارڈ کی تقریب 27 فروری کو منعقد کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.