تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی : پولیس کی مختلف کاروائیاں ،29 ملزمان اسلحے اور منشیات سمیت گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی : پولیس کی مختلف کاروائیاں ،29 ملزمان اسلحے اور منشیات سمیت گرفتار

کراچی…کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 29 ملزمان کو اسلحے اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ زون اقبال محمود کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی ساؤتھ زون پولیس نے 12 تھانوں کی حدود مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 29 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار کئے گئے ملزمان میں موٹر سائیکل لفٹرز ،ڈکیت اور اسٹریٹ کرامنلز شامل ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ زون اقبال محمود کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 7 ٹی ٹی پستول،6 گاڑیاں،لوٹا ہوا سامان،منشیات اور شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.