5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بولیویا: سیلابی پانی دیہاتوں میں داخل ،کئی پل اور سڑکیں بہہ گئیں
جنگ نیوز -
بولیویا: سیلابی پانی دیہاتوں میں داخل ،کئی پل اور سڑکیں بہہ گئیں
لاپاز…بولیویا میں سیلابی پانی دیہاتوں میں داخل کئی پل اور سڑکیں بہا کر لے گیا اور کئی صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔بولیویا میں شدیدبارش کے باعث دریائے بینی میں طغیانی سے دس دیہات زیر آب آگئے ۔جس سے Andean کے علاقے میں کئی پل اور سڑکیں سیلابی پانی میں بہ گئیں۔حکام کے مطابق 20 سال کے دوران یہ خطرناک تریں سیلاب ہے ۔ لوس ینگ گیس اور لاپاز صوبہ میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث سڑکیں کٹ گئیں جس سے لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بولیویا کے صدر ایو مورلس کی انتظامیہ نے کئی صوبوں میں ایمرجنسی نافظ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق جنوری سے اب تک سیلاب سے 45 افراد ہلاک اور 6 ہزار 9 سو خاندان متاثر ہوئے ہیں ۔