5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ،3 سیاسی کارکنان ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی: ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ،3 سیاسی کارکنان ہلاک
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں3 سیاسی جماعت کے کارکنان کو ہلاک کردیا گیا۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے گیٹ نمبر ایک کے قریب مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی سے اتار کر ایک شخص پر فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا، مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ نصیر خان کے نام سے ہوئی جو سوئی سدرن گیس کمپنی کا ملازم اور پاکستان مسلم لیگ )نواز( کا کارکن بھی تھا ،،پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں گاڑی سے اترکر گھر جانے والے متحدہ قومی مومونٹ لیبر ڈویثرن کے رکن45 سالہ ماجد صدیقی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، نیو کراچی کے علاقے میں بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40 سالہ عمران ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن تھا اور لاش کو پولیس کاروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔