5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹوبہ ٹیک سنگھ :متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملز م گرفتار
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ :متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملز م گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس نے ڈکیتی،راہزنی اور پولیس مقابلوں اور دیگر مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم عمران مسیح کو گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ننکانہ کے نواحی علاقہ ولی پور بوڑا کے رہائشی عمران مسیح نے جرائم پیشہ افراد کا ایک گروہ بنایا ہوا تھا جو پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ملزم عمران مسیح کے خلاف مختلف اضلاع میں 13 فوجداری مقدمات درج تھے اور اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر تھی۔پولیس نے مخبری ہونے پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزم عمران مسیح کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔