5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شیخوپورہ: میاں بیوی اور2 بچوں کی لاشیں نہر سے تاحال نہیں نکالی جاسکیں
جنگ نیوز -
شیخوپورہ: میاں بیوی اور2 بچوں کی لاشیں نہر سے تاحال نہیں نکالی جاسکیں
شیخوپورہ…شیخوپورہ میں منگل کے روز قتل ہونے والے میاں بیوی اور 2 بچوں کی تا حال لاشیں برآمد نہیں ہو سکی جس پر مقتولین ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔ شیخوپورہ کے علاقے شرقپور 19 چک کے رہائشی امانت نے اراضی کے تنازعہ پر اپنے چھوٹے بھائی کرامت ،بھابی مصباح بی بی ،ڈھائی سالہ بھتیجے دانش اور چار سالہ سعدیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھااور لاشیں نہر میں بہادیں۔آج دو روز گزر جانے کے باوجود بھی نہ نعشیں ملیں نہ ہی ملزم گرفتار ہو سکے۔جس پر مقتولین سراپا احتجاج بن گئے ۔مقتولین کے ورثا نے نعشوں کی برآمدگی جلد نہ ہوئی تو گورنر ہاؤس اور وزیر اعلی ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے دوسری طرف ڈی پی او شیخوپورہ رانا شاہد پرویز نے ملزم امانت علی اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔