تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا:برفانی طوفان کے نتیجے میں 31گاڑیاں ٹکرا گئیں

جنگ نیوز -
میسوری…امریکی ریاست میسوری میں برفانی طوفان کے نتیجے میں یکے بعد دیگر 31 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔ریاست میسوری کے شہرایس ٹی لوئس میں مصروف شاہراہ پر شدید برف باری کے بعد سڑک پر برف کی تہہ جمنے سے پھسلن کے باعث 31 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں ۔پولیس کے مطابق حادچہ میں 21 افراد زخمی ہوئے جس میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔حادثہ کے نتیجے میں سڑک پانچ گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند کرنے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.