5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد زخمی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر نامعلوم افرا دکی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، جیو نیوز کے نمائندے عاصم نصیر کے مطابق سیشن کورٹ کے باہر نامعلوم افراد نے عدالت میں آنے والے دو افراد پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔عدالت میں پسند کی شادی کا ایک کیس چل رہاتھا اور زخمی ہونے والے دونوں افراد پر لڑکی کے قتل کا الزام تھا،آج صبح جب دونوں افراد عدالت پہنچے مخالف فریق کے دو افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزما ن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔