تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برطانیہ:کیٹ مڈلٹن کے عروسی جوڑے کے ڈیزائنر کا فیصلہ نہ ہوسکا

جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ میں جہاں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں لیکن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ شاہی خاندان کی نئی بہو کا شاہانہ جوڑا کون ڈیزائن کرے گا۔بدھ کو لندن فیشن ویک کے اختتام تک یہ بات موضوع بحث بنی رہی کہ کیٹ مڈلٹن کے عروسی جوڑے کی تیاری کے لیے قرعہ فال آخر کس کے نام نکلے گا۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ شاید اس کام کی ذمے داری کسی بالکل غیر معروف ڈیزائنر کو سونپی جائے گی۔کیٹ مڈلٹن کی منگنی کا جوڑ اتو برازیلی ڈیزائنر ڈینیلا عیسیٰ ہلایل نے تیار کیا تھا تاہم ان کاکہنا یہی ہے کہ وہ بھی اس بارے میں کچھ نہیں جانتیں ۔اطلاعات کے مطابق جن ڈیزائنرز کا نام نمایاں ہے ان میں بروس اولڈ فیلڈ سر فہرست ہیں اور پاپارازیوں نے ان کی دُکان کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.