5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے اسٹاف کا گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ
جنگ نیوز -
پشاور…لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اوردوسرے عملے نے مسلسل گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرہ محکمہ سوئی گیس کے خلاف اسپتال روڈ پرکیا گیا، جس کی قیادت پروونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن ایل آر ایچ کے صدر ڈاکٹرنادرخان اورپیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرسراج الدین برکی نے کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پرلوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈاکٹرزاور نرسنگ کالونیزمیں بلاجوازدن بھر گیس بند رہتی ہے۔ متعلقہ حکام کوآگاہ بھی کیا گیا مگر صورت حال جوں کی توں ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پرٹائرجلا کر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا اورنعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے محکمہ گیس کو72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر گیس لوڈ شیڈنگ بند نہ ہوئی تواسپتال میں مکمل ہڑتال کردی جائیگی۔