5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ:آغاظاہر ایڈوکیٹ کا اغوا، دوسرے روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان میں آغا ظاہر شاہ ایڈووکیٹ کے مبینہ اغوا کے خلاف وکلا آج دوسرے روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں ۔بائیکاٹ کی اپیل بلوچستان بارایسوسی ایشن نے کی تھی ۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امین اللہ کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے وکلا تنظیموں کا اجلاس بلایا جائے گا ۔ امین اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ اور پارلیمنٹ کی موجودگی میں بعض قوتیں یہ پیغام دیناچاہتی ہیں کہ ملک میں کوئی قانون نہیں ہے ۔