تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

افغانستان: بدترین سیکورٹی صورتحال،40 فی صد علاقے تک رسائی ناممکن

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…یہ دہائی افغانستان کی سیکورٹی صورت حال کے لحاظ سے بد تر ین رہی، اس عرصے میں ملک کے 40فی صد علاقے تک اقوام متحدہ رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ برطانوی اخبار’انڈیپنڈنٹ‘ نے امریکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ رواں دہائی میں افغانستان کی سیکورٹی صورت حال بدترین رہی۔ اقوام متحدہ کے مطابق ملک کے پانچ میں سے دو حصوں میں رسائی ممکن نہیں رہی۔اقوام متحدہ کے افغانستان کے نائب خصوصی نے کہا کہ 2001 سے طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں سیکورٹی انتہائی خراب رہی۔افغانستان کے قندھار سمیت 40فی صد علاقے میں اقوام متحدہ نہیں جاسکتی۔گزشتہ دس برس سے ان علاقوں کی ترقی کے لیے رسائی کی کوشش کی جاتی رہی جو ممکن نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.