5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹوبہ ٹیک سنگھ: خطرناک اشتہاری عمران مسیح گرفتار
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم عمران مسیح کو گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ننکانہ کے عمران مسیح نے جرائم پیشہ افراد کا ایک گروہ بنا رکھا تھا جو پنجاب بھر میں سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ملزم عمران مسیح کے خلاف مختلف اضلاع میں13 فوجداری مقدمات درج تھے اور اس کے سر کی قیمت10 لاکھ مقرر تھی۔پولیس نے گزشتہ روز ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزم عمران مسیح کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔