تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سپریم کورٹ،4 ایڈیشنل ججز کی توسیع ، مسترد کئے جانے کیخلاف سماعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں ججز تقررپارلے مانی کمیٹی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے4 ایڈیشنل ججوں کی توسیع مسترد کیے جانے کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کی گئی، سماعت جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں4 رکنی بنچ کر رہا ہے، دیگر ججز میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس طارق پرویز شامل ہیں۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ خود جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوں،مقدمے میں پیش نہیں ہوسکتا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ججزتقررپارلے مانی کمیٹی کی جانب سے ابھی سفارشات پیش نہیں کی گئیں،جبکہ ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا۔عدالت کی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ذاتی حیثیت میں جوڈیشل کمیشن سے پتا کریں کہ ان کو ججز کی توسیع مسترد کرنے سے متعلق سفارشات موصول ہوگئیں یا نہیں۔جسٹس خلجی عارف حسیننے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وفاق یا پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے کسی کا پیش نہ ہونا قابل افسوس ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.