تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ واقعہ پاکستان میں نئے انتخابات کرواسکتا ہے، امریکی اخبار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…فارن ڈیسک… ریمنڈ تنازع پر پاکستانی حکومت کی بقا داوٴ پر لگ گئی۔ فوری نئے انتخابات کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے،جس میں امریکا مخالف قوتیں کامیاب ہوں گی۔ امریکی اخبار’کولمبیا ڈیلی ٹریبیون‘ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی سی آئی اے کے ہاتھو تین پاکستانیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا کی اتحادی کمزور پاکستانی حکومت کی بقا کو شدید خطرات ہیں۔پاکستانی حکومت ریمنڈ کی رہائی کاامریکی دباوٴ اور اس کو سزا دینے کے لیے اندرونی مطالبے کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش میں ہے۔ریمنڈ تنازع حکمران پیپلز پارٹی کے لیے بد ترین وقت لے کر آیا ہے۔اس تنازع سے قبل حکمران جماعت بد حال معاشی صورتحال،توانائی کے بحران اور کرپشن کی وجہ سے مقبولیت کھو رہی تھی۔ریمنڈ کے واقعے کو حزب اختلاف کے رہنما،اسلام پسند قوتیں اور میڈیا امریکا مخالف جذبات کے ساتھ حکومت کی شہرت کو ختم کر نے میں استعمال کر رہی ہے۔ریمنڈ کا واقعہ پاکستان میں فوری نئے انتخابات کی راہ ہموار کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں امریکا مخالف قوتیں کامیاب ہو جائیں گی۔یہ صورت حال پہلے سے مضبوط پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی کو مزید مضبوط کریں گی۔جن کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ انہیں ریمنڈ کے واقعے پر سخت تشویش ہے۔ کچھ امریکی قانون ساز وں نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان ریمنڈ کو رہا نہیں کرتا تو اس کی امداد روک دی جائے۔اخبار کے مطابق تاحال پاکستانی حکومت ریمنڈ کے استثنیٰپر کوئی موقف اختیار نہیں کرسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.