تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جاپان میں دنیا کا سب سے پُرانا ہوٹل

جنگ نیوز -
ٹوکیو…سی ایم ڈی…جاپان کے شہرKomatsuمیں قائمHoshiنامی ہوٹل کو دنیا کے سب سے قدیم ترین ہوٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔718بعد از مسیح میں قائم ہونے والے اس ہوٹل کو تقریباً1300برس مکمل ہونے کو ہیں جس کے باعث اس کی باگ ڈور ایک ہی خاندان کی46نسلوں کے ہاتھ میں منتقل ہوتی چلی آرہی ہے۔بدھ مت کے ماننے والے اس پیروکار کے قائم کردہ اس قدیم ترین ہوٹل اوراسپا کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کا سب سے پُرانا کاروبار کرتا ہوا ہوٹل اور بزنس تسلیم کیا گیا ہے۔100گیسٹ رومز کی سہولیات اورگرم پانی والے باتھ پولز کیساتھ ساتھ یہاں ٹھہرنے والے افراد کو ہر قسم کا آرام پہنچانے کا خیال رکھا جاتا ہے۔دنیا کی سب سے پرانے اس ہوٹل میں ایک رات کے قیام کا کرایہ تقریباً6سو ڈالر تک ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.