5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان میں کئی قوتیں سرگرم ہیں، صرف ایجنسیوں پر الزام درست نہیں، رضاربانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رضاربانی نے کہاہے کہ بلوچستان کی صورت حال مکمل طورپرقابومیں نہیں ہے، وہاں کئی قوتیں سرگرم ہیں، صرف ایجنسیوں پرالزام درست نہیں۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری صورت حال کے بارے میں ماورائے عدالت قتل کے الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں ، حکومت کی ہرممکن کوشش ہے کہ سیکیورٹی فورسز قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائیاں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ٹربیونل کام کر رہا ہے، تاہم وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ابھی تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی اور معاملہ جوں کا توں ہے ۔