5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ق نے پی پی سے اتحادکیاتومزید4ارکان ٹوٹ جائینگے، طاہرجاوید
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ یونی فکیشن گروپ کے رہنما ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر مسلم لیگ ق نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کی کوشش کی، تو ق لیگ کے مزید چار ارکان ان کے ساتھ آ جائیں گے۔وہ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر علی جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آزمائش کا وقت آیا تو مسلم لیگ ن کی حکومت کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تین سال سے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی غیر مشروط حمایت کر رہے ہیں۔ ادھر مسلم لیگ یونی فکیشن گروپ نے آج اسلام آباد میں اپنا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔