5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسپن بولدک میں خودکش حملہ ، اتحادی فوجی سمیت تین افراد ہلاک
جنگ نیوز -
اسپن بولدک…افغانستان کے سرحدی ضلع اسپن بولدک میں نیٹو کے قافلے پر خودکش حملے میں ایک فوجی سمیت تین افراد ہلاک اور پانچ فوجیوں سمیت20 افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعے کے بعد چمن سرحد پر سیکورٹی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ افغان سرحدی پولیس نے جیو نیوزکو بتایا کہ نیٹو کا فوجی قافلہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک کے ویش بازار میں ایک سرکاری دفتر کا دورہ کر کے واپس جارہا تھا ۔ اس دوران خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار قافلے میں شامل فوجی گاڑی سے ٹکرادی ۔ حملے میں نیٹو کے ایک فوجی سمیت تین افراد ہلاک اور پانچ فوجیوں سمیت بیس افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں افغان پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے نیٹو کے فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے قریبی بیس پر منتقل کیا گیا ۔ خودکش حملے کے بعد چمن بارڈر پر بھی سیکورٹی الرٹ کر دی گئی ہے ۔