5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دالبندین: کوئٹہ زاہدان ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ، پٹری کو نقصان
جنگ نیوز -
چاغی …ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں کوئٹہ زاہدان ریلوے ٹریک پر دودھماکے ہوئے جس سے مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔ڈی ایس ریلوے مقبول مگسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ دالبندین سے پانچ کلو میٹر دور تالو لانڈی کے مقام پر نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے ایران کے شہر زاہدان جانے والے ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا ۔ دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پٹری کے چھ فٹ حصے کو نقصان پہنچا اور یہاں سے گزرنے والی مال گاڑی کے چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔ انھوں نے بتایا کہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔