5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بالی ووڈ ڈریم گرل ہیما مالنی ایک بار پھر امیتابھ کے ساتھ نظر آئیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی ایک بار پھر مہمان اداکارہ کی حیثیت سے امیتابھ بچن کے مدِمقابل فلم Aarakshanمیں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔امیتابھ بچن اور ہیما مالنی کی سُپر ہٹ جوڑی چار سال بعدایک بار پھر Aarakshanمیں ایک ساتھ کام کرتی نظر آئے گی جبکہ اس سے قبل یہ جوڑی باغبان،ویر زارااور بابُل میں بھی ساتھ کام کرچکی ہے۔Aarakshanمیں امیتابھ کیساتھ ساتھ سیف علی خان،دپیکا پدکون،منوج باجپائی اور پرتیک بابر اہم کردار ادا کررہے ہیں تاہم اپنے سماجی نیٹ ورکنگ پروفائل ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے لکھا ہے کہ ہیما بی فلم میں مہمان اداکارہ کی حیثیت سے انکے ساتھ شامل ہورہی ہیں۔دوسری جانب ہیما کے متعلق ہی ایک تازہ ترین خبر یہ بھی سامنے آئی کہ وہ ایک بار پھربھارتی راجیہ سبھا کے انتخابات لڑنے جارہی ہیں اور اس مقصد سے انہوں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی بھی داخل کرادیے ہیں۔