تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 33پیسے اضافہ کی اجازت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ جنوری کے لئے کیاگیااضافہ صارفین تک مارچ میں منتقل ہوگا۔اسلام آباد میں چیئرمین نیپرا خالد سعید کی سربراہی میں کمپنیوں کی جانب سے دی گئی درخواست کی سماعت کی گئی ، کمپنیوں کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں39 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا گیا تاہم نیپرا نے33 پیسے کے اضافے کی منظوری دی۔اضافے کااطلاق لائف لائن صارفین کے سواتمام صارفین پرہوگا۔ نیپرا کو بتایا گیا کہ فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ جنوری کے مہینے میں گیس کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کا استعمال کیا گیا جس کے باعث لاگت بڑھ گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.