5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
199 سرکاری ویب سائٹس پر ہیکرز کا حملہ، بھارتی وزیر مملکت
جنگ نیوز -
نئی دہلی…فارن ڈیسک…بھارتی وزیر مملکت برائے کمیونی کیشن اینڈ آئی گرداس کیمت نے بتایا ہے کہ غیر ملکی ہیکرز نے سی بی آئی سمیت 199بھارتی سرکاری ویب سائٹ کا حلیہ بگاڑ دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے ’پی ٹی آئی‘ نے لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے کمیونی کیشن اینڈ آئی گرداس کیمت کے حوالے سے کہا کہ بھارتی سرکاری ویب سائٹس پر غیر ملکی ہیکرز نے حملہ کیا ۔سی بی آئی سمیت199سرکاری ویب سائٹس کو گزشتہ چھ ماہ میں خراب کردیا۔پاکستان سائبر آرمی نامی ہیکر نے 3دسمبر2010کو بھارت کی کئی سائٹس کو غائب کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے حملوں سے بچنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔2000سے2009کے درمیان آئی ٹی ایکٹ کے تحت420مقدمات درج کیے گئے۔