5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اٹلی تین لاکھ سے زیادہ لیبیائی پناہ گزینوں کی ممکنہ آمد سے پریشان
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…اٹلی تین لاکھ سے زیادہ لیبیائی پناہ گزینوں کی ممکنہ آمد سے پریشان ہوگیا۔ برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ کے مطابق اٹلی کے وزیر خارجہ فرانکوفراٹینی کا کہنا ہے کہ لیبیا کی موجودہ صورت حال سے بھاگ کرآنے والے پناہ گزینوں کی تعداد،1990میں جنگ بلقان کے دوران آنے والے تارکین وطن سے دس گناہ زیادہ تک ہوسکتی ہے۔ان کے مطابق لیبیائی نظام کے زوال کی وجہ سے2سے3لاکھ لیبیائی اٹلی کی طرف ہجرت کریں گے۔لیبیا کے مشرقی حصے کی آبادی یونان میں پناہ لے سکتی ہے جب کہ ملک کی دو تہائی آبادی اٹلی آئے گی۔