5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
یونی فکیشن بلاک کو الگ نشستیں الاٹ کرنے کا عمل غیر قانونی ہے، راجا ریاض
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے سینئر وزیر راجا ریاض احمد کا کہنا ہے قاف لیگ کے چوزے کسی صورت نون لیگ کے ڈربے میں نہیں جانے دیں گے، انہوں نے یونی فکیشن بلاک کو الگ نشستیں الاٹ کرنے کا عمل غیر قانونی قرار دیا۔انہوں نے لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے یونی فکیشن بلاک کو الگ نشستیں الاٹ کرنے پر احتجاج کیا۔ ملاقات کے بعد راجا ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ اگر اسپیکر نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو ان کے خلاف عدالت جائیں گے۔ آئین کے مطابق فارورڈ بلاک کو الگ نشستیں الاٹ نہیں کی جاسکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ ق کے پارلیمانی قائد کا تعین کریں گے۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتی ہے۔