5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بین الاقوامی سطح پرقیمتوں میں کمی کے باوجودخوردنی تیل مقامی مارکیٹ بدستور مہنگا
جنگ نیوز -
کراچی…بین الاقوامی سطح پر خوردنی تیل کی قیمتیں گرنے کے باوجود مقامی سطح پر صارف مہنگا گھی اور تیل خریدنے پر مجبور ہیں۔بین الاقوامی سطح پر خام پام آئل کی قیمت دو ہفتوں کے دوران170 ڈالر کمی کے بعد1125 ڈالر فی ٹن کی سطح پر آگئی 12 فروری کو بین الاقوامی سطح پر خام پام آئل کی قیمت1295 ڈالر تھی اور آج اس کی قیمت1125 ڈالر ہوگئی ہے اس طرح دو ہفتے کے دوران عالمی سطح پر قیمتوں میں تقریبا13 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔اس کے برعکس پاکستان میں یٹیل سطح پر گھی اور تیل اب بھی بدستور155 سے165 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح کو دیکھتے ہوئے یہ قیمت135 سے145 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے۔حکومتی اعداد و شمار کے مظابق گزشتہ ایک سال کے دوران تیل اور گھی کی قیمتوں میں تقریبا33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔عوام کا کہنا ہے کہ منافع خور بین الاقوامی سطح پر خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر صارف کو مہنگا گھی اور تیل فروخت کرتے ہیں لیکن جب اس کی قیمتوں میں واقع ہوتی ہے تو اس فائدغریب عوام کو نہیں دیتے ۔