تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ:ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 223کا ہدف

جنگ نیوز -
نئی دہلی…ورلڈ کپ کرکٹ کے جمعرات کو کھیلے جانے والے گروپ بی کے ایک اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 223رنز کا ہدف دیا ہے، دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں افریقی کپتان گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، اور پہلے ہی اوور میں ویسٹ انڈیز کے سب سے تجربہ کار اور اہم بیٹسمین کرس گیل 2کو پویلین لوٹا کر کریئبین سائیڈ کو زبردست دباؤ میں لے لیا تاہم ڈیوائن اسمتھ اورڈیرن براوو کے درمیان 111رنز کی شاندار پارٹنر شپ نے ویسٹ انڈیز کی نسبتاً نا تجربہ کار ٹیم کو دباؤ سے نکالا،لیکن اس موقع پر پروٹیز ٹیم میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے پاکستانی نژاد عمران طاہر نے تباہی مچادی اور اوپر تلے دو وکٹ لیکر ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کو مشکل میں ڈالتے ہوئے اسمتھ 36اورڈیرن براوو73کی محنت ٹھکانے لگادی اور ویسٹ انڈیز کو بڑا مجموعہ ترتیب دینے سے روک دیا۔ویسٹ کی جانب سے چندر پال 31ڈیوائن براوو40دیگر قابل ذکر بیٹسمین تھے۔اس طرح ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 47.3اوورز میں 222رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے عمران طاہر سے کامیاب بولر رہے اور انھوں نے چار وکٹیں اپنے نام کیں۔اسٹین 3جبکہ بوتھا نے دو وکٹیں اپنے حاصل کیں۔یاد رہے کہ یہ میچ جیو سوپر پر براہ راست دکھایا جارہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.