5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نواز زرداری آپس میں بھائی بھائی اور ٹیکس نادہندہ ہیں، عمران خان
جنگ نیوز -
پشاور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ نوازشریف اورآصف علی زرداری آپس میں بھائی بھائی اور ٹیکس نادہندہ ہیں۔ پشاورمیں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورآصف زرداری آپس میں بھائی ہیں۔ دونوں کا پیسہ بیرون ملک بینکوں میں پڑا ہے اور دونوں ٹیکس نادہندہ بھی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تیونس، لیبیا ،مصراور پاکستان کے حکمران ایک جیسے ہیں۔ مصر میں انقلاب لانے والے زیادہ تر نوجوان تھے اور پاکستان میں بھی نوجوان طبقہ جلد انقلاب لائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو پاکستانیوں کو قتل کرنے والا ریمنڈ ڈیوس کو پاکستان آنے کی اجازت کس نے دی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں بے گناہ نشانہ بن رہے ہیں اور ایسے لوگ پھر مجبور ہوکر خود کش حملے کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی ان کے بیوی بچوں کو مارے گا تو وہ بھی خود کش حملہ کرے گا