5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیل نہیں ہوئی،وہ مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیارہوں، مونس الٰہی
جنگ نیوز -
کراچی…مسلم لیگ )ق( کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی مونس الٰہی کا کہناہے کہ حکومت سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،وہ مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونی فکیشن گروپ کی کوئی حیثیت نہیں ارکان پنجاب اسمبلی کی اکثریت ان سے رابطے میں ہے اور یونی فکیشن گروپ جلد ہی بکھر جائے گا۔مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے میثاق جمہوریت میں لوٹوں کی حمایت نہ کرنے کا عہد کیا تھا ،جبکہ یونی فکیشن گروپ ان کی منافقت کا ثبوت ہے۔سندھ کے وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقارمرزاسے ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقارمرزا سے ذاتی تعلقات ہیں اوران سے ملاقات اچھی رہی۔