تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جہاں سے گیس نکلے ، پہلا حق اسی صوبے کا ہے،وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ گیس کی تقسیم کے بارے میں حکومت پرآئینی اور قانونی قدغنیں ہیں جن کے مطابق جہاں سے گیس نکلے ، پہلا حق اسی صوبے کا ہے۔وزیراعظم نے نے یہ بات قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن عابد شیر علی کی طرف سے پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی کمی سے متعلق نکتہ اعتراض کے جواب میں کی، وزیر اعظم کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کے ساتھ جاری مذاکرات میں گیس کی کمی کا معاملہ بھی شامل ہے جس کے بارے میں شاید سوال اٹھانے والے رکن نہیں جانتے۔ وزیرمملکت حناربانی کھرنے بتایاکہ سیاسی اختلافات کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک نے کراچی ماس ٹرانزٹ منصوبے کی فنڈنگ سے انکارکردیاہے،اب اس کی ایکنک ہی منظوری دے سکتی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں حیدر عباس رضوی،ساجد احمد اور وسیم اختر نے کہاکہ پینتیس سال سے تاخیرکے شکارمنصوبے کے لئے آئندہ بجٹ میں فنڈزفراہم کرنے کی ضمانت دی جائے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.